بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل



بیمار کی عیادت کرنا سنت ہے۔اور احادیث طیبہ میں اس کی بڑی فضیلت آئی ہے۔چنانچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اللہ ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جس شخص نے اچھی طر ح وضو کیا اور ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لئے گیا ،اسے ستر سال کی مسافت کے برابر جہنم سے دور کر دیا جاتا ہے۔[سنن ابو داؤد،حدیث: ۳۰۹۷]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:رسول اللہ ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کے لئے صبح کو جاتا ہے توشام تک ستر ہزار فر شتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں اور شام کو جائے تو صبح تک ستر ہزار فر شتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں ،اور اس کے لئے جنت میں ایک باغ ہوگا۔[تر مذی، حدیث:۹۶۹۔ابوداؤد،حدیث:۳۰۹۸]
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:مسلمان جب مسلمان کی عیادت کرتا ہے تو واپس آنے تک وہ جنت کے باغ میں رہتا ہے۔[صحیح مسلم،حدیث: ۲۵۶۸]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جب کوئی شخص بیمار کی عیادت کو جاتا ہے تو آسمان سے منادی اعلان کرتا ہے کہ:تو اچھا ہے ،تیرا چلنا اچھا ہے اور تونے جنت کے ایک منزل کو ٹھکانا بنا لیا۔[ابن ماجہ،حدیث:۱۴۴۳]
بیمار کی عیادت کے آداب یہ ہے کہ مریض کے پاس زیادہ دیر نہ بیٹھے جس سے مریض تنگ ہو یا مریض کے گھر والے کو حر ج ہو ہاں اگر ضرورت ہو تو پھر کوئی حر ج نہیں۔اس کے سامنے بے صبری کے جملے نہ بولے بلکہ اسے تسلی دے چنانچہ حضرت عبد اللہ ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺکی عادت مبارکہ تھی کہ جب کسی مر یض کی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے تو یہ فر ماتے’ لَابَأسَ طُھُورُٗ اِنْشاَئَ اللّٰہُ تَعاَ لیٰ ‘ گھبرانے کی کوئی بات نہیں،انشاء اللہ یہ مر ض گناہوں سے پاک کردے گا۔[بخاری،حدیث: ۵۶۵۶]
اورحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جب مر یض کے پاس جاؤتو عمر کے بارے میں دل کو خوش کرنے والی بات کرو ۔یہ کسی چیز کو رد نہ کردے گا اور اس کے جی کو اچھا معلوم ہوگا۔[ابن ماجہ،حدیث: ۱۴۳۸]
مر یض اگر غریب ہو تو اس کے علاج کے لئے حسب حیثیت رقم نذر کرے اورضرورت مند نہ ہوتو اس کے حسب حال کچھ کھانے پینے کی چیز لے جائے اور اس کی شفا یابی کے لئے دعا کرے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جب کوئی مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کو جائے تو سات بار یہ دعا پڑ ھے۔ اَسأَ لُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ ،رَبَّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ اَنْ یَشْفِیْکَ۔ (بزرگ وبرتر اللہ سے سوال کرتا ہوں جو عرش عظیم کا مالک ہے ۔اس کا کہ تجھے شفا دے)حضور ﷺنے فر مایا کہ:اگر موت نہیں آئی ہے تو شفا ہو جائے گی۔ [ابوداؤد،حدیث:۳۱۰۶]
مسئلہ : بد عقیدہ اور بد کار شخص کی عیادت نہیں کرنا چا ہئے کہ حضور ﷺنے اس سے منع فر مایا ہے۔چنانچہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ:نبی ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:تقدیر کے انکار کرنے والے اس امت کے مجوس ہیں اگر وہ بیمار پڑ جائیں تو ان کی عیادت مت کرو اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازہ میں نہ جاؤاور اگر اُن سے ملاقات ہو تو انہیں سلام مت کرو۔[ابن ماجہ،حدیث: ۹۲]


متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام و آداب تیل،خوشبواور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن